کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سندھ حکومت اور مقامی انتظامیہ کراچی سرکلر ریلوے ٹریک پر بنائے جانے والے مکانات مسمار کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
اس حوالے سے سب سے پہلی چڑھائی غریب آباد میں ہوئی، یہ اردو بولنے والوں اکثریتی علاقہ ہے، جہاں پر تقریباً 17 ہزار گھروں کو مسمار کیا گیا، متاثرین کا دعویٰ ہے کہ اُن کے پاس گھروں کی لیز بھی موجود تھی۔
بزرگ خاتون کا کا کہنا تھا کہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا اور بغیر اطلاع کے کارروائی کی گئی، گھروں کو مسمار کرنے کے دوران انتظامیہ گھروں کے ساتھ سامان کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے جس کی وجہ سے غرباء کی تمام جمع پونجی لگ گئی۔
کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے نام پر سینکڑوں گھر کوئی نوٹس دیے بغیر مسمار کردیے گئے۔ الطاف حسین
جب تک متاثرین کے لئے متبادل جگہ کا انتظام نہ ہوجائے اس وقت تک یہ ظالمانہ کارروائی بند کی جائے ۔ الطاف حسین pic.twitter.com/6WERLPgcwm
— MQM (@OfficialMqm) June 1, 2019
مجاہد کالونی کی رہائشی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے بچے اب کھلے آسمان تلے زندگی بسر کریں گے کیونکہ اُن کے پاس لیز بھی تھی اور تمام قانونی دستاویزات موجود تھیں مگر انتظامیہ نے ایک نہ سنی اور گھر کو مسمار کردیا، اب ہم کہاں جائیں۔ کس کو اپنا دکھ سنائیں‘‘۔
https://twitter.com/FawadHazan/status/1134788452359245824
ایک بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی سالوں تک بجلی، گیس کے بل ادا کیے، ان ہی مکانوں کے پتوں پر ووٹ رجسٹرڈ کراوائے اور ڈالے، مردم شماری ان ہی مکانوں پر ہوئی، یہاں ہمیں بستے ہوئے پوری زندگی بیت گئی، اب ہم کہاں جائیں گے۔
No matter what they say, this is cruel & heartless!! Destroying the homes of poor & leaving them under the open sky. Supreme Court ordered resettlement of Karachi Ccircular Railway-affected families but there’s nothing. Video via Urban Resource Centre #StopAntiPoorDemolitions pic.twitter.com/Itpk66f27G
— Bilal Farooqi (@bilalfqi) May 28, 2019
متاثرین میں سے اکثر تعداد گھر مسمار ہونے کے بعد کھلے آسمان تلے زندگی بسر کررہی ہے، پچاس برس سے زائد عرصوں تک بنجر زمین کو آباد کر کے رونق بخشنے والے افراد کے حق میں اب کوئی سیاسی جماعت بھی آواز نہیں اٹھاتی۔
https://twitter.com/IqShoaib/status/1134425915088416772
غریب آباد کے ایک متاثرہ نوجوان کا کہنا تھا کہ ’’الیکشن میں اپنے اپنوں کے کام آتے ہیں اور اپنوں کا ووٹ اپنوں کے لیے کا نعرہ لگانے والے ہمیں ٹوٹتا دیکھ کر خاموشی سے تماشا دیکھ رہے ہیں اور ہماری بے بسی پر ہنس بھی رہے ہیں جبکہ یہ حکومت نے ہی لیز کر کے دیے‘‘۔
Hundreds of poor families in Karachi left without a roof over their head. Why not go after the officials that allotted the state land to them? They have the paperwork. They aren't the rich land mafia, barely able to make ends meet. Video via Naghma Shaikh #StopAntiPoorDemolitions pic.twitter.com/4euWZNmkIK
— Bilal Farooqi (@bilalfqi) June 1, 2019
ایک اور بزرگ شہری نے بہتے آنسوؤں کے ساتھ بتایا کہ ’’بیٹا ہم ہندوستان میں بھی صاحب زمین تھے یہاں آکر جھونپڑی سے گھر بنایا اور پھر اُسے قانونی کروایا مگر اُسے بھی چھین لیا گیا‘‘۔
