Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چیئرمین سینیٹ میں‌‌ خود بنوں‌ گا، زرداری | زرائع نیوز

چیئرمین سینیٹ میں‌‌ خود بنوں‌ گا، زرداری

اسلام آباد:سابق صدرآصف زرداری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کوایک ماہ میں پتہ لگ جائیگاکہ بجٹ کیساہے،حکومت کوعوام کاکوئی احساس نہیں ہے۔

صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ کیااسپیکر کسی اورکےاشاروں پرچل رہےہیں؟ جس پر زرداری نے جواب دیا کہ اسپیکراگرکسی اورکےاشاروں پرچلیں گےتوجمہوریت کیسےچلےگی؟۔

ایک اور سوال کے جواب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں خود چیئرمین سینیٹ بنوں گا اس بات کا آپ کو یقین کیوں نہیں آتا، حتمی فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی مگر امیدوار بننے پر بھی شک نہیں کیا جاسکتا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینینٹ کو ہٹانے کی تیاریاں کررہی ہیں، اس ضمن میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے جو جلد ہی کام کا آغاز کرے گی دوسری جانب معاونِ خصوصی نے صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو وفاق اور جمہوریت پر حملہ قرار دے دیا۔