Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عارف علوی کو پہلے مرحلے میں‌ شدید مشکلات کا سامنا | زرائع نیوز

عارف علوی کو پہلے مرحلے میں‌ شدید مشکلات کا سامنا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب شروع کیا تو مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، متحدہ مجلس عمل سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے مسائل کی سب سے بڑی وجہ گروہی مفادات اور کرپشن ہے ۔ یہ بات انہوں نے پیر کی شام پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور رکن پارلیمنٹ اس ایوان سے میری وابستگی پرانی ہے ،امید ہے ساتھی اراکین پارلیمنٹ میرا بھرپور ساتھ دیں گے ،اراکین پارلیمنٹ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس آئینی عہدے کے قابل سمجھا ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی اور پھر بیگم کلثوم نواز کے ایثال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے صدر مملکت کوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دی تو مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی ،متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کرنا شروع کردیااور خطاب شروع ہوتے ہی ایوان سے باہر چلے گئے ۔

پنجاب ،سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزراء اعلیٰ اور گورنرز ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ،بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان نے گیلری میں بیٹھ کر صدر مملکت کا خطاب سنا۔