مینگورہ: پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عزیز اللہ گران کادوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر چالان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عزیز اللہ گران سوات کے شہر مینگورہ میں کار چلاتے ہوئے موبائل پر بات کر رہے تھے جس پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ان کا 500 روپے کا چالان کردیا ، جو انہوں نے موقع پر ہی ادا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی عزیز اللہ گران کا خیبر پختونخوا پولیس نے دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ پہنے پر چالان کیا تھا۔
