اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں کو افطار دعوت پر مدعو کیا جس پر مریم نواز نے شرکت کی حامی بھر لی۔
تفصیلات کے مطابق عید کے بعد حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے کے لیے اپوزیشن جماعتیں متحد ہونا شروع ہوگئیں اس ضمن میں بلاول بھٹو نے کل ایک افطار ڈنر کا اہتمام رکھا۔
ذرائع کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افطار ڈنر میں مریم نواز، مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی سمیت دیگر شرکت کریں گے۔ بلاول بھٹو نے اسفندیار ولی خان، محمود اچکزئی، سراج الحق ،آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور اویس شاہ نورانی شامل ہیں۔افطارر ڈنر کا کا ایجنڈا اور دیگر تفصیلات کچھ دنوں میں طے ہونگی۔
