Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پیر پگارا، جلال محمود شاہ کی ملاقات، مشترکہ جدوجہد پر متفق | زرائع نیوز

پیر پگارا، جلال محمود شاہ کی ملاقات، مشترکہ جدوجہد پر متفق

کراچی: فنکشنل لیگ، جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا سے ایس یو پی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے کنگری ہاوس میں ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر دونوں رہنماوں نے کہا کہ زرداری لیگ کی کرپشن نے سندھ کو موہن جو دڑو بنادیا، آئندہ عام انتخابات میں ملکر زرداری لیگ کا صفایا کریں گے۔

جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل صفدر عباسی، اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے فنکشنل لیگ ہاوس میں ایس یو پی کے صدر زین شاہ، جگدیش آہوجا کی ملاقات میں حقوق سندھ کی مشترکہ جدوجہد اور عام انتخابات مشاورت کےبعد لڑنے پر اتفاق کیا گیا۔

رہنمائوں نے سندھ کو تقسیم کرنے کیلئے بنائی گئی وفاقی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زرداری لیگ کی سازش ناکام بنادیں گے، سندھ ایک تھا ایک رہے گا، سندھ کی عوام زرداری مافیا مخالف اتحاد کا ساتھ دے۔