Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سرکاری کالج میں گارڈ سے رائفل چل گئی، طالبعلم زخمی | زرائع نیوز

سرکاری کالج میں گارڈ سے رائفل چل گئی، طالبعلم زخمی

کراچی : سرکاری کالج کے سیکیورٹی گارڈ سے رائفل چل گئی، طالب علم کا جسم چھلنی ہو گیا۔

گورنمنٹ نیشنل کالج کراچی کے سیکیورٹی گارڈ کی مجرمانہ غفلت سے ایک طالب علم شدید زخمی ہو گیا ہے، رائفل سے کھیلتے کھیلتے سیکیورٹی گارڈ نے گولی چلا دی تھی،اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری ایس ایچ او نیو ٹاؤن کے ہمراہ کالج پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم ابوذر کے جسم پر متعدد جگہ چھرے لگے ہیں، تاہم معجزانہ طور پر طالب علم کا چہرہ اور آنکھیں محفوظ رہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق رائفل کے چھرے لگنے سے طالب علم ابوذر کا پورا ہاتھ چھلنی ہو گیا ہے، نیو ٹاؤن پولیس نے فرار ہونے والے سیکیورٹی گارڈ سجاد کو گرفتار کر لیا ہے، واقعہ مجرمانہ غفلت کے باعث پیش آیا ہے،ایس ایس پی کے مطابق گرفتار سیکیورٹی گارڈ سے 12 بور رائفل اور 1 چلا ہوا 2 بغیر چلے کارتوس برآمد ہوئے۔

ایس ایچ او نیو ٹاؤن سعود نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم رائفل سے کھیل رہا تھا، رائفل اچانک چل جانے سے چھرے طالب علم کے بازو اور جسم کے دیگر حصوں پر جا لگے،ایس ایچ او کے مطابق کارتوس میں موجود 20 سے زائد چھرے طالب علم کے بائیں بازو پر اور 15 سے زائد چھرے بائیں طرف پیٹ پر لگے،پولیس حکام کے مطابق معجزانہ طور پر طالب علم کسی بڑے خطرے سے محفوظ رہا، دوسری طرف سیکیورٹی گارڈ کو مزید کارروائی کے لیے تفتیشی افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے۔