*سندھ گورنمٹ کی طرف سے آنے والی گرانٹ میں تاخیر تنخواہوں کی عدم دستیابی کا باعث بن گئ ہے ملازمین کرب و اذیت کا شکار ہیں وزیر بلدیات نوٹس لیں وطن پرست لیبر یونین*
*سر پرست اعلی’ سید عمران حسین جعفری صدر وسیم خان و جنرل سیکٹریری ذشیان ملک*
کراچی(اسٹاف رپورٹ) کے ڈی اے ملازمین کی تنخوہواں کی عدم ادائیگی نے ملازمین کی زندگی کے لائف اسٹائل کو زبردست طریقے سے متاثر کیا ہے ملازمین سخت کرب و ازیت کا شکار ہیں سیکٹریری بلدیات روشن علی شیخ کے دفتر میں گرانٹ کی سمری دھول چاٹ رہی ہے اور ہیاں کے ڈی اے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی بناء پر سخت اذیت کا شکار ہیں گرانٹ میں اضافے کے بجائے گرانٹ میں تاخیر ملازمین کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے اگر کے ڈی اے کو 2002ء کے کورٹ آرڈر کے تحت ہی بحال کردیا جائے تو کے ڈی اے کو سندھ گورنمٹ کی گرانٹ کی ضرورت نہیں ماسٹر پلان سندھ بلڈنگ ایم ڈی اے ایل ڈی اے کے ڈی اے کی اصل شکل ہیں جنکو جبر اور ظلم کی تلوار سے کاٹ کر کے ڈی اے کو مفلوج کر دیا گیا ہے ہمیں بھیک نہیں اپنا حق درکار ہے جو سندھ سرکار دے نہیں رہی جو گرانٹ دی جاتی ہے وہ پوری نہیں پڑتی اوپر سے تاخیر سے دینے پر ملازمین اور انکے خاندان جس اذیت کا شکار ہیں اسکا اندازہ وہ ہی لگا سکتے ہیں یہ ہی صورتحال رہی تو مجبورا مستقبل میں کوی لاہ عمل ترتیب دے کر اپنے جائز مطالبات منوانا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے گرانٹ کی رقم فوری طور پر ریلیز کی جائے وطن پرست لیبر یونین موجودہ حالات پر گہری نظر رکھی ہوئئ ہے ملازمین کے دکھ اور تکلیف اب برداشت سے باہر ہے وطن پرست لیبر یونین وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے اپیل کرتی ہے کہ موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں گرانٹ کو ریلیز کریں تاکہ ملازمین کی تنخواہیں ادا ہوسکیں۔۔۔