کے ڈی اے ایمپلائز یونین کےوفد نے ایمپلائز یونین کے ترجمان عبدالمعروف ۔صدر ندیم کھوکھر کے ہمراہ سیکریڑی لوکل گورنمنٹ روشن شیخ اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل مندھرو سے ملاقات، سیکریڑی لوکل گورنمنٹ روشن شیخ کی یقین دہانی کہ آئندہ گرانٹ میں تاخیر نہیں ہوگی۔
کراچی (اسٹاف رپورٹ) کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے وفد نے ایمپلائز یونین کے ترجمان عبدالمعروف ، صدر ندیم کھوکھر کے ہمراہ سیکریڑی لوکل گورنمنٹ ایچ ٹی پی،حکومت سندھ روشن علی شیخ سے ملاقات کی اس موقع پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین نے کہاکہ ہماری گرانٹ ہر ماہ تاخیر سے ملتی ہے جسکی وجہ سے ملازمین کے اہل خانہ سخت پریشانی کا شکار ہے لہذا آپ سے مودبانہ درخواست ہے کہ کے ڈی اے کی گرانٹ پر خصوصی توجہ دے کر جلد از جلدادا کی جائے اس موقع پرسیکریڑی لوکل گورنمنٹ HTP روشن علی شیخ اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ آئندہ آپکی گرانٹ میں تاخیر نہیں ہوگی ایمپلائز یونین کے وفد نے کہا SBCA اور ماسٹر پلان سے کروڑ و ں روپے کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے آخر میں ایمپلائز یونین کے وفد نے کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل مندھرو صاحب سے ملاقات کی وفد نے کہا کے ڈی اے ملازمین کے علاج کے لئے کوئی ہسپتال پینل پر موجود نہیں ہے ی وجہ سے ملازمین اور ان کے اہل خانہ سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہے ایک طرف تنخواہوں میں تاخیر اور دوسری طرف میڈیکل کی بندش۔پٹیل ہسپتال جوکہ ہمارے پینل پر تھا جوکہ اب پینل پر موجود نہیں ہے۔پٹیل ہسپتال کا موقف یہ ہے کہ ہم کے ڈی اے کے پرانے ریٹ پر کام نہیں کریں گے اگر کے ڈی اے اپنے ریٹ پر کوئی تبدیلی کر سکتا ہے تو اس سلسلے میں بات کی جاسکتی ہے۔ہمارے اس موقف کو سن کر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے میڈیکل کمیٹی کا فوری اجلاس طلب کیا۔۔۔
