Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایک نئے عزم کے ساتھ اے پی ایم ایس او کی نئی کابینہ کا اعلان |

ایک نئے عزم کے ساتھ اے پی ایم ایس او کی نئی کابینہ کا اعلان

ایک نئے عزم کے ساتھ اے پی ایم ایس او کی نئی کابینہ کا اعلان

کراچی(نمائندہ خصوصی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں اے پی ایم ایس او کا جنر ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل،وسیم اختر،رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری ودیگر موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اے پی ایم ایس او اتنے بڑے آپریشن کے بعد بھی آج جس جوش وجذبے کے ساتھ یہاں موجود ہے، یہ ایک خوش آئند بات ہے،ہم مہاجروں کا مقدمہ لڑرہے ہیں جس میں اے پی ایم ایس او کا کردار بہت اہم ہے ہمیں اپنی تعدار کو مزید بڑھانا ہے اور بہتر طریقے سے تنظیمی کام کو آگے لیکر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور اس کے کارکنان اپنی ذمہ داریوں سے بھر پور طریقے آگاہ ہیں اور عوام میں خدمت کیلئے بہتر سے بہتر کام کر رہے ہیں، یہی جذبہ اور یہی حوصلہ آپ طالب علموں میں نظر آرہا ہے، آپ کا اول کام  تعلیم حاصل کر نا  اور دوسرا اپنی اپنی جامعات اور کالجز میں متحد رہ کرتنظیم کے نظریات اور منشور کو آگے بڑھانا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ آج کا اجلا س تنظیم نو کے حوالے سے منعقد کیا گیا ہے، تنظیم میں ذمہ داریاں صرف کام کو بہتر بنانے کے لئے دی جاتی ہیں، بظاہر تمام لوگ کارکن ہی ہیں،اے پی ایم ایس او کا تنظیمی ڈھانچہ جو کام کر رہا تھا ان میں سے کچھ کو ایم کیو ایم میں مختلف جگہوں پرذمہ داریوں پر فائز کر رہے ہیں، ہم سب اور بالخصوص آپ اسٹوڈنٹس کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں تنظیم کو آگے لیکر جانا ہے اور اپنے کردار کو مثبت بنانا ہے۔

نئی کابینہ

وسیم اخترنے اے پی ایم ایس او کی نئی کمیٹی کا اعلا ن کیا جس میں انچارج ثاقب اعجاز،جوائنٹ انچارج شرجیل جعفری کمیٹی ممبران فہد ولی،شرجیل بیگ،رحمان شاہ، نعمان شاہ،ناصرعلی اور فیضان جیلانی شامل ہیں۔

اس موقع پر فیصل سبزواری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے آنے والے ذمہ داران کارکنان کی تربیت کریں اور انہیں تنظیمی نظم وضبط سیکھائیں جس سے معاشرے میں انکی وجہ سے ایم کیو ایم کی نمایاں شناخت نظر آئے،ہمیں اپنے کردار کو ایسا بنا نا ہے کہ ہماری وجہ سے کسی کو نقصان نا پہنچے بلکہ دیکھنے والے آپ کی وجہ سے اے پی ایم ایس او کا نام روشن کریں۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کے تمام کارکنان سوشل میڈیا کا صحیح طرح سے استعمال کریں اور مخالفین کی باتوں کامہذب انداز میں جواب دیں۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

 

ٹویٹر: twitter.com/zarayenews

فیس بک: facebook/zarayenews

انسٹاگرام : instagram/zarayenews

یوٹیوب: @ZarayeNews