مفتی تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے بلا مقابلہ صدر منتخب

مفتی تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے بلا مقابلہ صدر منتخب

کراچی: معروف عالم دین شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی تجویز پر ملک بھر کے تمام علماء ومشائخ اور دینی مدارس کے منتظمین نےاجلاس میں تائید کی، جس کے بعد تقی عثمانی کو بلامقابلہ صدر منتخب کیا گیا، شیخ الحدیث مولانا انوار الحق کو سینئر نائب صدرنامزد کر دیا گیا جبکہ مولانا محمد حنیف جالندھری حسب سابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔

وفاق المدارس کے منتخب مدارس کے سینکڑوں علماء کرام کی اجلاس میں شرکت کی، جس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کو تمام دینی کاموں کا منبع اور سرچشمہ قرار دیا اور کہا کہ وفاق المدارس سب کے لیے سائبان اور دین کا پاسبان ہے، مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے-

شرکا نے اعلان کیا کہ ہمیشہ کی طرح اتحاد ویکجہتی کے ذریعے دشمن کی چالوں کو ناکام بنائیں گے-وفاق المدارس اجلاس کے شرکاء کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں: