کراچی کے نوجوان بچے بچیوں نے ساحل کی صفائی کا پیڑہ اٹھا لیا

ساحل کی صفائی کا شعور بیدار کرنے کیلئے جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کے طالب علموں نے خود ذمہ داری اٹھالی۔

ساحل سمندر کی صفائی کے عالمی دن (International Coastal Cleanup Day) پر طلبہ نے سی ویو پر صفائی کی اور کچرے کو اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ اس مہم میں شدید گرمی کے باوجود طلبہ نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

طلبہ نے سمندر اور ساحلوں کی صفائی کا خیال رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس مہم میں ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ بورڈ، او آر آئی سی اور پولیس نے بھی تعاون فراہم کیا۔

واضح رہے کہ 1986 سے ہر سال ستمبر کے تیسرے ہفتے ساحل کی صفائی (International Coastal Cleanup Day) کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
جامعہ کراچی کا شعبہ ابلاغِ عامہ تین سال سے اس مہم کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال پروگرام کا انعقاد کرتا ہے، جس میں سیکڑوں طالب علم بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: