Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
قبول اسلام کے لیے عمر کی حد مقرر کرنے کی خبریں غلط ثابت ہوئیں | زرائع نیوز

قبول اسلام کے لیے عمر کی حد مقرر کرنے کی خبریں غلط ثابت ہوئیں

قبول اسلام کے لیے عمر کی حد مقرر کرنے کی خبریں غلط ثابت ہوئیں

اسلام آباد: گزشتہ دو تین روز سے سوشل میڈیا پر ایک موضوع زیر بحث ہے اور وہ یہ کہ وزارتِ انسانی حقوق اسلام قبول کرنے کے لیے عمر کی حد کا بل اسمبلی میں پیش کرنے جارہی ہے۔

اس بل کے حوالے سے مذہبی جماعتوں اور رہنماؤں نے شدید اعتراضات اٹھائے جبکہ مفتی تقی عثمانی نے اس معاملے پر ایک تفصیلی بیان جاری کیا۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری نے اس بل کو مسترد کرتے ہوئے خبر کو افواہ قرار دیا جبکہ وفاقی وزیر علی محمد خان نے بھی اسے مسترد کردیا۔

امت اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس بل کو منظور کروانے کے لیے حکومت لابنگ کررہی ہے، مجلس احرار اسلام نے اس بل کے خلاف کھل کر مزاحمت کرنے کا اعلان بھی کیا جبکہ بتایا کہ مذہبی و سیاسی جماعتوں کے تعاون سے اس بل کی راہ کو روکا جائے گا۔