ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے عید کے بعد بڑے خطرے کی طرف اشارہ دے دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوام رمضان کے بعد سڑکوں پر ہوں گے ساتھ اس کی وجہ بھی بتا دی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لوگ مہنگائی، غربت، بے روزگاری کے بوجھ تلے دبے جارہے ہیں، تباہی و بربادی کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 22 اگست کیس میں اگلی تاریخ 25 مئی ملی ہے، شناخت پریڈ کا عمل آج کی سماعت میں ہوا ہے، اس مقدمے میں بھی باعزت بری ہوں گے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا لوگ مہنگائی، غربت، بے روزگاری کےبوجھ تلےدبےجارہےہیں، معاشی بدحالی نہ رکی توعوام خودمعاملات ہاتھ میں لے لیں گے، تیرا پاکستان ہے نہ میراپاکستان ہے، یہ آئی ایم ایف کا پاکستان ہے۔ رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا پانی کےاوپرفسادات ہوتے نظر آرہے ہیں، اب ملک مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، تباہی و بربادی کا عمل نہ روکا تو رمضان کے بعد عوام کو سڑکوں پرہوں گے۔
ان کا کہنا تھا عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کو مسترد کردیا ہے، تحریک انصاف کی نااہلی لوگوں میں مایوسی کا سبب بنی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔ فاروق ستار نے مزید کہا ایم کیو ایم پاکستان کے کرپٹ عناصر کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، وفاق کو سندھ کے دیہی علاقوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔