شہباز گل کے خلاف کراچی میں مزید دو مقدمات درج

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے خلاف ملکی ادارے کے خلاف نفرت، دشمنی،اشتعال پھیلانے اورجھوٹی مہم جوئی کے خلاف مزید2 مقدمات درج کرلیےگئے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے خلاف ملکی ادارے کے خلاف نفرت، دشمنی،اشتعال پھیلانے اورجھوٹی مہم جوئی کے خلاف مزید2 مقدمات درج کرلیےگئے

۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشہبازگل کے خلاف سرجانی ٹاؤن اوررضویہ تھانے میں مزید2مقدمات درج کر لیےگئے،سرجانی ٹاؤن تھانے میں مقدمہ دانیال اوررضویہ تھانے میں قاضی حسن نامی شہریوں کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمہ پریونیشن آف الیکٹرونک کرائم ایکٹ 2016 اوردیگر دفعات500،505،131 اور135اے کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمات کے متن کے مطابق شہباز گل کی تقریر سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پروائرل ہو رہی تھی تقریرمیں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے عوام کو ملکی ادارے کے خلاف بہکایا جس میں ایک جھوٹا تاثردیا گیا اورملکی ادارے کے خلاف نفرت،دشمنی ،اشتعال پھیلانے اورجھوٹی مہم جوئی کی جو ملکی اداروں کو اکسانے کے مترادف ہے اورایسے بیانات عوام میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا کریں گے اورکوئی بھی اٹھ کرریاستی اداروں کے خلاف غیر قانونی اقدام کرسکتا ہے جس سے نقصن کا اندیشہ ہے لہذا شہبازگل کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شہباز گل کے خلاف کراچی کے دو تھانوں میں مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: