کراچی بارش، وسیم اختر کی ایم کیو ایم کارکنان کو عوامی خدمت کی ہدایت

کراچی بارش، وسیم اختر کی ایم کیو ایم کارکنان کو عوامی خدمت کی ہدایت

کراچی کے سابق میئر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے بارش کے دوران ناقص انتظامات پر ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب پر شدید تنقید کی ہے۔

وسیم اختر نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی کارکردگی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’چند گھنٹے کی بارش پی پی کی ناقص کارکردگی عوام کے سامنے لے آئی ہے، کراچی میں وہ لوگ حکمرانی کررہے ہیں جن کا شہر اور شہریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، کراچی کی سڑکیں تالاب کا منظرپیش کررہی ہیں،شہر بھر میں کچرےکے انبارپڑے ہیں جنہیں کوئی اُٹھانےوالا نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سڑکوں سے غائب ہے، بارش کے پانی کی وجہ سے شہری راستوں میں پھنسےہوئےہیں، ایم کیو ایم کے کارکنان سے سڑکوں پر نکل کر عوام کی مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: