Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قائد سے لاتعلقی اختیار کرلی، اب اُس سوچ سے بھی کرلو، ناصر حسین شاہ کا ایم کیو ایم کو جواب | زرائع نیوز

قائد سے لاتعلقی اختیار کرلی، اب اُس سوچ سے بھی کرلو، ناصر حسین شاہ کا ایم کیو ایم کو جواب

قائد سے لاتعلقی اختیار کرلی، اب اُس سوچ سے بھی کرلو، ناصر حسین شاہ کا ایم کیو ایم کو جواب

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ قائد سے لاتعلقی اختیار کرنے کے بعد اب اُس سوچ سے بھی علیحدگی اختیار کریں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ’او بھائی جب آپ نے اپنے قائد سے ترک تعلق کر دیا ہے تو ان کی سوچ سے بھی علیحدگی اختیار کریں، تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کروا کر روشنیوں کے شہر کا بیڑہ غرق کرنے والے تو آپ لوگ ہیں اور اب روز آکر مگر مچھ کے آنسوں بہاتے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کراچی کے با شعور عوام اب آپ لوگوں کو پہچان چکے ہیں، اردو بولنے والوں کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے والوں کو لوگ مسترد کر چکے ہیں، جس کا واضح ثبوت حلقہ 249 کے ضمنی انتخابات ہیں، جہاں  ایم کیو ایم کا کا امیدوار چھٹے نمبر پر آیا‘۔

ایم کیو ایم کی غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کی حمایت، سپریم کورٹ‌ سے کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ ’مردم شماری پر پیپلز پارٹی کا پہلے دن سے واضع موقف ہے، کہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، آپ نے تو محض دو وزارتوں کے مزے لینے کے لیے مردم شماری کے معاملے پر پی ٹی آئی سے سودا کر لیا، اگر کراچی کا اتنا درد ہے ، تو اس کا ثبوت دیں اور وفاقی وزارتوں سے استعفیٰ دیں، کراچی پر امن شہر بن گیا ہے، اس کا امن امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، اب شہر میں تمام قومیتیں ایک دوسرے سے مل جل کر رہ رہی ہیں‘۔