Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
’تجزیہ نگاری پر پابندی، لندن کے ایک گھر سے قہقوں کی گونچ‘ | زرائع نیوز

’تجزیہ نگاری پر پابندی، لندن کے ایک گھر سے قہقوں کی گونچ‘

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے روزانہ ٹاک شوز کرنے والے اینکر کے ٹی وی شوز میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی اور میڈیا مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ایسے لوگوں کو بطور تجزیہ نگار پروگراموں میں مدعو نہ کریں بلکہ اس کی جگہ اچھی شہرت اور وسیع تجزبہ رکھنے والے مہمانوں کو مدعو کیا جائے۔

پیمرا نے ہدایت کی کہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر کوئی رائے نہ دی جائے، براہ راست پروگراموں کو دیر سے نشر کرنے کے نظام سے منسلک کیا جائے، اینکر اپنے ذاتی خیالات کو فیصلے کے انداز میں پیش نہ کرے ، غلط انفارمیشن ، قیاس آرائی اور من گھڑت باتوں پر لوگوں کو گمراہ کرنے والوں کو اپنا پلیٹ فارم استعمال نہ کرنے دیں۔

یہ بھی وضاحت کی گئی کہ عدلیہ یا اداروں کے خلاف غیر مناسب تجزیئے اور منفی پروپیگنڈے پر کارروائی کی جائے گی۔

پیمرا کی جانب سے یہ اعلامیہ گزشتہ روز جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ضابطے کے تحت اینکر کا رول یہ ہے کہ پروگرام کو معروضی حقائق ، غیر متعصبانہ اور غیر جانبداری کیساتھ چلائیں، اپنے ذاتی خیالات کو فیصلے کے انداز میں پیش نہ کرے جبکہ وہ تجزیہ نگار کی حییثیت سے کسی بھی پروگرام میں شریک نہ ہوں اور نہ ہی کسی ٹاک شو کے توسط سے غلط معلومات نشر کی جائیں۔

پیمرا کے ہدایت نامے پر سینئر صحافیوں اور خود ساختہ تجزیہ نگاروں نے بہت زیادہ شور کیا اور اسے مسترد کردیا، اس ضمن میں صحافتی تنظیموں کی جانب سے مذمت بھی کی گئی جبکہ دیگر صحافیوں نے یہ باور کرایا کہ ہم نے آمریت کے دور میں بھی پابندی کا مقابلہ کیا۔

حامد میر نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ پابندی عمران خان کی جانب سے نہیں لگائی گئی مگر انہیں وضاحت دینا پڑے گی۔

سینئر صحافی عاصمہ شیرازی نے ٹویٹ کیا کہ ’’چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں‘‘۔

https://twitter.com/anis_farooqui/status/1188808565974274048?s=20