Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کلاکوٹ سے2 دہشت گرد گرفتار, دستی بم برآمد | زرائع نیوز

کلاکوٹ سے2 دہشت گرد گرفتار, دستی بم برآمد

کراچی : وفاقی حساس ادارے اور ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے 2 دہشت گردوں کو کلاکوٹ سے گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق دونوں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق بلوچستان لیبریشن فورس کے ڈاکٹر اللّٰہ نذر گروپ سے ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ولید عرف ولڑ اور شعیب عرف ببلو کے قبضے سے 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد شہر میں بدامنی پھیلانا چاہتے تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے.