Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایسی مردم شماری چاہتے ہیں جس پر سب کو اطمینان ہو , شرجیل میمن | زرائع نیوز

ایسی مردم شماری چاہتے ہیں جس پر سب کو اطمینان ہو , شرجیل میمن

کراچی : وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب کو مردم شماری پر اعتماد ہو، سب کو اطمینان ہو کہ انہیں گنا گیا ہے، سندھ حکومت کے پاس بھی ڈیٹا ہو۔یہ بات انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو گنا جائے گا، تاکہ معلوم ہو کہ کتنے وسائل استعمال ہو رہے ہیں، ان سارے فیصلوں کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا کسی پارٹی سے لڑنا نہیں ہے، بلکہ پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے، ثابت کر سکتا ہوں کہ عمران خان یہ سب پاکستان کے خلاف کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کئی بار مردم شماری پر بات کی، دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے خدشات پر بات ہوئی ہے کہ نہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے مگر پاکستان میں الگ صورتِ حال ہے، مہنگائی اور رمضان میں عوام کو ریلیف دینے پر بات ہوئی ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پہلے ہی غیر ضروری اخراجات کم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مختلف محکموں کو مجسٹریٹ کے اختیارات قانون اور ضرورت کے مطابق دیے جائیں گے، مجسٹریٹ کے اختیارات بیورو آف سپلائی کو دیے جائیں گے، مہنگائی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔