سوشل میڈیا ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے کے ساتھ ویڈیو شیئر ہوئی جس میں دونوں ویڈیو چیٹ کررہے تھے۔
اس ویڈیو میں حریم شاہ شیخ رشیدسے شکوہ کررہی تھیں اور بات نہ ماننے کی صورت میں اُن کی نازیبا ویڈیو شیئر کرنے کی دھمکی بھی دے رہی تھیں جس پر وزیرریلوے نے مختصر جواب دیا اللہ مالک ہے۔
پارلیمان لارجز، فارن آفس میں ویڈیو بنانے کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے یہ سلسلہ طویل کردیا، بعد ازاں اُن کے نام سے ٹویٹر پر ایک اکاؤنٹ بنایا گیا جس میں تحریک انصاف کے کارکنان کو دھمکی دی گئی کہ وہ باز نہ آئے تو خان صاحب کی ویڈیو بھی شیئر ہوگی۔
بعد ازاں یہ اکاؤنٹ ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے بند کردیا گیا، جس پر سینئر صحافی طلعت حسین نے دعویٰ کیا کہ حریم شاہ کے اصلی اکاؤنٹ کو بند کردیا گیا جبکہ انڈیپینڈینٹ اردو نے بھی پوری اسٹوری لگائی۔
https://twitter.com/noorfatima_86/status/1210078548171599872?s=20
ٹک ٹاک لڑکی حریم کی شیخ رشید کی وڈیو جاری کرنے اور بیہودہ وڈیو بھیجنے کے الزام کے بعد عمران خان کی وڈیو لگانے کی دھمکی۔ ٹوئٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دی۔ pic.twitter.com/YXDqo6wucQ
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) December 26, 2019
