Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکئوں نے نوجوان پلمبر کی جان لے گی، ایک شخص زخمی | زرائع نیوز

ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکئوں نے نوجوان پلمبر کی جان لے گی، ایک شخص زخمی

کراچی: گولیمارکی سینیٹری مارکیٹ میں پانی کے پمپ وموٹروں کی دکان میں ڈکیتی کی واردارت کے دوران مزاحمت پرمسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان پلمبر جاں بحق دوسرا پلمبرشدید زخمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت25 سالہ نوجوان دانیال ولد صابراورزخمی شخص کی شناخت 50 سالہ سلیم ولد امیراحمد خان کے نام سے ہوئی ہے اسطرح رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرزافسران موقع پرپہنچ گئے اورجائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی پولیس حکام کے مطابق جس وقت دکان میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت دکان میں دکان کا مالک عمران اس کے دو بیٹے نعمان ، حسان اور 2 پلمبر موجود تھے۔

موٹرسائیکل سوار2 ڈاکودکان میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور ڈاکوؤں نے اسلحہ تاناتو اسی دوراندکاندارکے بیٹے نعمان نے اپنے لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول سے ڈاکوؤں پرفائرنگ کردی جس پرڈاکوبھی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ کر فرارہوگئے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکان میں موجود ایک پلمبر دانیال سرپر گولی لگنے سے جاں بحق اور دوسرا پلمبر سلیم زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔