Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عدالتی حکم :بول نیوز کے دفتر پرکسٹم کا چھاپہ،تلاشی لی گئی | زرائع نیوز

عدالتی حکم :بول نیوز کے دفتر پرکسٹم کا چھاپہ،تلاشی لی گئی

کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن کراچی نے عدالتی احکامات کے تحت نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ سامان کی موجودگی کے شبہ میں بول نیوز کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا ہے۔پیر کی شب بول نیوز کے نمائندوں کے ہمراہ عمارت میں موجود ڈی ایس این جیز، درآمدی ایکیوپمنٹس، اسٹوڈیو ایکیوپمنٹس، کیمروے، کیمرہ کنٹرول یونٹ، مانیٹرز سمیت دیگر غیر ملکی اشیاء کی انوینٹری مرتب کی۔

ڈسٹرکٹ سیشن جج ضلع شرقی کی جانب سے بول ٹی وی کی عمارت کے سرچ وارنٹ کے اجراء اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلیجنس کو بول ٹی وی کے دفتر کی مکمل تلاشی کے اجازت نامے پر ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلیجنس کی ٹیم نے بول ٹی وی کی عمارت پر یہ چھاپہ مارا ہے۔ عدالت کی جانب سے یہ حکم بول ٹی وی کے دفتر میں نان کسٹم پیڈ ڈی ایس این جی اور میڈیا آلات کی موجودگی کے شبے میں جاری کیا گیا۔ وارنٹ میں کسٹم حکام کو بول ٹی وی کے تمام کمروں اور حصوں کی مکمل تلاشی کا حکم دیا گیا ہے۔

کسٹم حکام کو نان کسٹم پیڈ آلات کی مکمل فہرست تیار کرنے اور تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ عدالتی احکامات کے تحت بول نیوز کی تلاشی کے دوران کسٹم انٹیلیجنس حکام نے ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں۔ ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلیجنس کی جانب سے چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے سامان کو تحویل میں لے کر اس کی قیمت اور ڈیوٹی کا تعین کیا جائے گا۔