Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اسکیم 6 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن, تصادم پتھرائو | زرائع نیوز

اسکیم 6 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن, تصادم پتھرائو

کراچی: گلستان جوہر اسکیم 6 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اور شہریوں میں تصادم ہو گیا۔عدالتگی حکم پر انسداد تجاوزات سیل، پولیس اور ہیوی مشینری آپریشن کے لیے علاقے میں پہنچی تو شہریوں کی جانب سے شدید پتھراؤ کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ شروع کر دی گئی۔انسداد تجاوزات سیل نے ہیوی مشینری کے ذریعے غیرقانونی تعمیرات گرانے کا عمل شروع کر دیا۔

کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن عدالتی احکامات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے، پلاٹوں کو وگزار کرا کے قبضہ الاٹیز کو دینا ہے، گلستان جوہر بلاک 10میں صدر مملکت عارف علوی کا پلاٹ بھی وگزار کرایا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ صدر مملکت کے پلاٹ پر ایک مکان اور دکان کی صورت میں قبضہ ہے، پہلے مرحلے میں تقریباً 2 ہزار پلاٹس پر سے قبضہ چھڑانا ہے، قبضہ شدہ زمین پر گھر، دکانیں اور دیگر پختہ تعمیرات ہیں۔دوسری جانب مظاہرین گھروں کی چھتوں سے انسداد تجاوزات کی ٹیم پر پتھراؤ کر رہے ہیں۔