کراچی :کراچی کے علاقے رضویہ تھانے کی حدود میں دوست نے دوست کو اغوا ءکرواکراہلخانہ سے 10 لاکھ تاوان مانگ لیا ۔
پولیس نے اغواء برائے تاوان کا کیس چند گھنٹوں میں حل کردیا۔
پولیس کے مطابق مغوی مشال کے دوست جنید نے اسے چائے کے ہوٹل پرمیٹنگ کے لئے بلایا تھا مگر تھوڑی دیرمیں ایک گاڑی آکر رکی جس میں اغواءکار سوار تھے جنہوں نے مشال کو اغوا ءکیا۔
ملزمان نے جنید کو بھی اغوا ءکرنے کا ڈرامہ کیا اوراسے دوسری موٹرسائیکل پر سوار کیا۔
کارمیں 2 اغواءکاروں نے دھوکہ دینے کیلئے پولیس کی وردی کا استعمال بھی کیا۔
پولیس نے اغواءکاروں کو تاوان لینے کےلئے بلوایا اور پیسے لیتے ہوئے ملزم ساجد علی کو گرفتار کیا اورتاوان کی رقم 50 ہزار روپے برآمد کرلی۔
فرارملزمان جنید اوراحمد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ 2 روزقبل رضویہ تھانے کی حدود میں ذیشان پارک کے قریب ہوٹل سے مشال نامی شہری کواغوا ءکیا گیا تھا۔
