کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ بابر غوری ایم کیو ایم کا حصہ ہیں یا نہیں اس کی وضاحت وہ خود کریں گے۔
کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر غوری ہو یا رضا ہارون سب کےلئے دروازے کھلے ہوئےہیں،رؤف صدیقی نے کہا کہ جو بھی آئینِ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اس کو معافی ملنی چاہیے۔
رؤف صدیقی نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کی غیرمنصفانہ حلقہ بندیوں سے لسانی تقسیم پیدا کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہت نقصان ہوچکا ہے اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ایک سوال جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں پر قتل اور دیگر الزامات کا فیصلہ عدالت کرے گی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ بلوچستان اور دیگر حصوں میں بھی جہاں نفرت کے بیچ بوئے گئے ہیں انہیں معاف کیا جائے۔
