کراچی:کورنگی پولیس کا کرمنلز گروہوں کے خلاف فل ایکشن ، دو مقامات پر مقابلے ، ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہ کے 2ماسٹر مائینڈ سمیت 3ملزمان گرفتار، گٹکا ماواء مافیاز کے 2ملزمان، اور ایک منشیات فروش گرفتار۔
اسلحہ، منشیات، گٹکا ماواء کی بڑی مقدار برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کورنگی ساجد امیر سد و زئی کے خصوصی ٹاسک پر ایس ایچ او کورنگی عامر ملک نے تھانے کا چارج سنبھالتے ہی پولیس پارٹی کے ہمراہ کورنگی تھانہ کی حدود کے چپے چپے کا جائزہ لیا اور دوران گشت جدید خطوط پر ملزمان کا کھوج لگانے، کامیاب کاروائیاں اور فل ایکشن کے دوران مقابلے کے بعد مجموعی 6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران سیکٹر 44/Cاور سیکٹر 35/Aکورنگی میں ملزمان کا تعاقب اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد متعدد تھانوں کو مطلوب ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہ کے 2ماسٹر مائینڈ ملزمان مہتاب اور فرمان کو گرفتار کر کے 2پستول، 2میگزین، 6کارتوس، گن پوائنٹ پر شہریوں سے چھینے ہوئے 4موبائل فونز برآمد کر لیئے۔
گرفتار ملزمان پولیس کو ڈکیتی ، اسٹریٹ کرائم ، پولیس مقابلے ، موٹر سائیکل چھینے و چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے خلاف اسٹیل ٹاؤن، الفلاح، ابراھیم حیدری سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں دوران گشت ایک اسٹریٹ کرمنل نعمان کو گرفتار کر کے 30بور پستول برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔
خفیہ اطلاع اور بروقت کاروائی کر کے گٹکا ماواء تیار کرنے اور سپلائی کرنے والے مافیاز کے 2ملزمان محمد انس اور نجم الدین کو گرفتار کر کے 35کلو گرام گٹکا ماواء اور تیار کرنے کا سامان برآمد کر لیا۔
کامیاب چھاپہ مار کر منشیات فروش محمد وسیم کو گرفتار کر کے ایک کلو 120گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش اور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
