کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے نام سے منعقد ہونیوالا اجلاس کی کوئی اہمیت نہیں ہے چوہدری شجاعت حسین کے فیصلے حتمی ہونگے۔
پاکستان مسلم لیگ کے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق چوہدری شجاعت حسین پارٹی کے مرکزی صدر ہیں اس میں ابہام پیدا کرنیوالوں کی کوئی وقعت نہیں واضح طور پر کہتے ہیں اگر کسی کو ذاتی مفاد کیلئے تحریک انصاف میں جانا ہے تو وہ چلا جائے مسلم لیگ کو کسی بھی صورت تحریک انصاف میں ضم نہیں جاسکتا ۔
یہ بات انہوں نے مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکریٹری کنور ارشد علی خان. سینئر نائب صدر نعمت خلجی ،صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ ،نعیم خان ،عبد الرحمن خانزادہ، نیاز علی شیخ، رحمت اللہ برڑو، ڈاکٹر مظہر پریل مری. خرم شاہد ایڈوکیٹ ،کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان. فیضان انیس اور دیگر کے ہمراہ پریسں کانفرنسں میں کیا طارق حسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے نام پر ڈیوس روڈ پر جعلی اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں۔
مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹیری جنرل طارق بشیر چیمہ دیگر تمام عہدیدران و کارکنان چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مکمل اعتماد و بھروسہ کرتے ہوئے کراچی تا خیبر پارٹی کیلئے فعال کردار ادا کرتے ہوئے متحد و منظم ہے۔
