Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کورونا کے باعث 16 لاکھ پاکستانی تعلیم سے محروم : عالمی بینک | زرائع نیوز

کورونا کے باعث 16 لاکھ پاکستانی تعلیم سے محروم : عالمی بینک

نیویارک: عالمی بینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے پاکستان میں 16لاکھ نوجوان تعلیم سے محروم ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں سال 2021کے آخر میں15فیصد سے کم 3 سے 4سال کی عمر کے بچوں نے سکول میں داخلہ لیا،کووڈ19 کے بعد اسی سال ملک میں 76 لاکھ بچے اسکول سے محروم ہیں۔

عالمی بینک نے کووڈ19نے کس طرح افرادی قوت کو نقصان پہنچایا کے عنوان سے نئی رپورٹ شائع کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی ایشیا میں یکم اپریل 2020 اور 31 مارچ 2022 کے درمیان 83 فیصد سکول مکمل یا جزوی طور پر بند رہے۔ سکولوں کی بندش اور بچوں کے اسکول سے محرومی کے سبب سیکھنے کی صلاحیت میں مزید کمی ہوگئی ۔

جنوبی ایشیا میں 10 سال کے 78 فیصد بچے بنیادی طور پر لکھنے اور پڑھنے سے قاصر ہیں۔عالمی بینک برائے جنوبی ایشیا کی صدر مارٹن ریزر کا کہنا تھا کہ کووڈ19 کی وجہ سے اسکول بند ہوگئے۔

ملازمتوں میں کمی آگئی، غریب افراد مزید مشکل میں دھکیل دئیے گئے اور نوجوان طبقہ اعلی تعلیم کے مواقع سے محروم ہوگئے ۔