Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں لنڈے کے کپڑے بھی غریبوں کی پہنچ سے دور ہوگئے | زرائع نیوز

کراچی میں لنڈے کے کپڑے بھی غریبوں کی پہنچ سے دور ہوگئے

کراچی: ڈالرکی قیمت ، لنڈے کے کپڑوں کی برآمد پر ویلیوایشن میں تین سو فیصد اضافے کی وجہ سےلنڈے کے کپڑے بھی غریبوں کی پہنچ سے دور ہو گئے ۔

مہنگائی کی وجہ سے لنڈے کے کپڑوں کی قیمتوں میں گزشتہ تین سال کی نسبت 4 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین حکیم شاہ نے لنڈے کے کپڑوں اور دیگر سامان کی ویلیوایشن میں تین سو فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار رکھتے ہوئے ایک اور شعبے پر شب خون مارنے کی کوشش کی ہے راتوں رات لنڈے کی برآمد پر تین سو فیصد اضافی ویلیوایشن نافذ کردی ہے جس کے باعث لنڈے کے ہزاروں کنٹینرز پورٹ پر پھنس گئے ہیں اضافی ویلیوایشن کی وجہ سے کنٹینرز کلیئر کروانا ناممکن ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کنٹینرز پورٹس پر ڈیمرج اور ڈیٹینشن کی زد میں آچکے ہیں ۔

حکیم شاہ کا کہنا تھا کہ تین سو فیصد اضافی ویلیوایشن کی وجہ سے لنڈے کے کاروبار سے وابستہ تاجر برادری کو شدید مشکلات اور نقصان ہورہا ہے حکومت سے مطالبہ ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے ، بینکوں میں ڈالر نہ ہونے اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے امپورٹر پہلے ہی شدید مالی بحران کا شکار ہیں اس لیے اس ظالمانہ فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے لنڈے کا سامان پورے پاکستان میں غریب عوام استعمال کرتے ہیں جو کہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں حکومت لنڈے کی برآمد پر رعایت دینے کی بجائے ویلیوایشن میں اضافہ کر کہ لنڈے کے کپڑوں اور دیگر سامان کی غریب کی پہنچ سے دور کر رہی ہے اس ظالمانہ اقدام سے امپورٹرز، ہولسیلر ز ریٹیلرز لاکھوں کی تعداد میں متاثرہو رہے ہیں جس سے بیروزگاری مزید بڑھے گی ۔

آل کراچی تاجر الائنس حکومت کی جانب سے لنڈے کے سامان کی برآمد پر اضافی ویلیوایشن کے فیصلے کی مذمت کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پوری تاجربرادری کا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ اس فیصلے کو واپس لیا جائے تا کہ تاجرو ں میں پھیلی تشویش اور بے چینی کی صورتحال ختم ہوسکے ورنہ تاجر برادری اپنے جائز حقوق کے لیئے ملک گیر احتجاج کرے گی۔