Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کوئٹہ: پولیس اہلکار کو ہلاک کرنے والا رکن اسمبلی گرفتار | زرائع نیوز

کوئٹہ: پولیس اہلکار کو ہلاک کرنے والا رکن اسمبلی گرفتار

کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک اہلکار کو کچلنے والےرکن بلوچستان اسمبلی مجیدخان اچکزئی کو گرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے جی پی او چوک پر فرائض انجام دینے والے سب انسپکٹرحاجی عطااللہ کو کچلنے والے ایم پی اے مجیدخان اچکزئی کو پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا۔

پولیس حکام کےمطابق رکن بلوچستان اسمبلی مجید خان اچکزئی کو تھانہ سول لائن منتقل کردیاگیا۔

خیال رہےکہ چند روز قبل سب انسپکٹر حاجی عطااللہ جی پی او چوک پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ انہیں ایم پی اےمجیدخان اچکزئی کی گاڑی نےٹکر ماری تھی جس سے وہ زخمی ہوئےتھے۔

ویڈیو دیکھیں

پولیس حکام کےمطابق حاجی عطااللہ فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئےتھے۔

بلوچستان اسمبلی کےرکن عبد المجید اچکزئی کا تعلق حکمراں جماعت کی اتحادی پارٹی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سےہے۔

یاد رہےکہ اس سےقبل پولیس نے پہلے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا مگر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیاتھا۔

واضح رہےکہ عبدالمجید اچکزئی 2013 کے عام انتخابات میں ضلع قلعہ عبداللہ کی سیٹ پی بی-13 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔