کراچی : وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ جب پرویز الٰہی 10 نشستوں پر وزیراعلٰی بن سکتے ہیں تو ہماری جماعت کا میئر بھی بن سکتا ہے،حافظ نعیم الرحمان خود کو میئر کراچی سمجھ بیٹھے ہیں تو کوئی بری بات نہیں۔
سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کراچی نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا ہے،اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ دونوں جماعتیں مل کر اس شہر کے لیے آگے چلیں،میئر بننے کی کوشش کرنا سب کا حق ہے،کوشش پر پابندی نہیں۔جس طرح مینڈیٹ کا احترام ہم کر رہے ہیں اس طرح آپ کو بھی کرنا چاہیے،جماعت اسلامی کے ساتھ بھی ہمارے معاملات بہتر ہوں گے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سیاسی معاملات میں چیمپئن ہے،کراچی کے لیے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو بیٹھ کر کام کرنا چاہیے,پیپلزپارٹی نے ایک ایک یو سی پر کام کیا جبکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی ہمارےمینڈیٹ کو قبول کریں۔
سعید غنی نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی 93 سیٹیں بتائی گئی مگر اس سے زیادہ ہوں گی،پیپلزپارٹی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے،ہم نے کہا تھا کہ اگر جیت گئے تو کیا ہوا،5 بجے تک کسی جگہ سے کوئی نتیجہ نہیں آیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درگت بنائی اب وہ ہم پر غصہ نکال رہے ہیں