Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
صدر علوی ریاست بچائیں، عمران کے سہولت کار نہ بنیں ، ناصرشاہ |

صدر علوی ریاست بچائیں، عمران کے سہولت کار نہ بنیں ، ناصرشاہ

کراچی : سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی غیر قانونی تحلیل پر صدر نے وزیراعظم کو خط کیوں نہیں لکھا؟ ۔

انہوں نے کہاکہ صدر علوی نے دو صوبائی اسمبلیوں کی غیر قانونی تحلیل پر آئین شکن خاموشی اختیار کی۔ ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اب صدر صاحب کو انتخابات کی کیا جلدی ہے؟ صدر علوی کو انسانی حقوق کی پامالی تب یاد آئی جب زمان پارک پر کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف پولیس آپریشن ہوا؟

ناصر شاہ نے کہاکہ صدر علوی نے اس وقت پنجاب پولیس کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں کی جب ان پر زمان پارک سے پیٹرول بم سے حملے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ صدر علوی کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست بچائیں نہ کہ عمران خان کے سہولت کار بنیں۔