Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فورسز پر حملے جاری ہیں، الیکشن 8 اکتوبرکو کرائے جائیں،گورنرپختونخوا کاخط | زرائع نیوز

فورسز پر حملے جاری ہیں، الیکشن 8 اکتوبرکو کرائے جائیں،گورنرپختونخوا کاخط

پشاور : گورنر خیبر پختونخوا نے چیف الیکشن کمشنر کو صوبے میں الیکشن 8 اکتوبر 2023کو کرانے سے متعلق خط لکھ دیا۔گورنر غلام علی نے خط میں کہا کہ صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کی کارروائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔خط میں گورنر نے مزید کہا کہ جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے فائرنگ ہوئی جبکہ کوہات میں آرمی کی گاڑی پر بھی حملہ ہوا ہے۔

گورنر غلام علی نے چیف الیکشن کمشنر کے نام لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا کہ جنوبی وزیرستان میں بھی دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ باڑہ پولیس اسٹیشن پر بھی دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات کو 8 اکتوبر تک ملتوی کیا ہے، خیبر پختونخوامیں بھی صوبائی اسمبلی کے الیکشن ملتوی کیے جائیں۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھاکہ ڈی آئی خان میں بھی پولیس اسٹیشن پر حملہ ہوا، حملوں میں 21مارچ کو 3 فوجی شہید ہوئے۔

گورنر غلام نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کے قافلے پر حملہ ہوا، حملے میں بریگیڈیئر شہید اور 7 افراد زخمی ہوئے۔