Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سندھو دیش کے حامیوں‌ سے مقابلہ، ایم کیو ایم نے نئی حکمتِ عملی تیار کرلی | زرائع نیوز

سندھو دیش کے حامیوں‌ سے مقابلہ، ایم کیو ایم نے نئی حکمتِ عملی تیار کرلی

سندھو دیش کے حامیوں‌ سے مقابلہ، ایم کیو ایم نے نئی حکمتِ عملی تیار کرلی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھو دیش اور ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی حکمتِ عملی تیار کرلی۔

ایم کیو ایم کا سندھو دیش حامیوں کے مقابلے میں جشن آزادی شہر بھر میں بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے اگست کے مہینے میں بھرپور آزادی سے متعلق پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں اور فیصلوں ، عوام دشمن بجٹ اور شہری سندھ کے عوام کے استحصال کے خلاف 3 جولائی کو حسن اسکوائر سے پریس کلب تک احتجاجی عوامی ریلی نکالنے اور جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا اجلاس بہادر آباد مرکز میں ہوا، جس میں سندھ حکومت کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کے خلاف منسوخ ہونے والی ریلی کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے احتجاجی ریلی کے لیے تیاریاں شروع کردیں، اس ضمن میں تمام ٹاؤنز اور یوسیز کو اہم ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلی میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی گورننس اور متعصبانہ پالیسیوں پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ احتجاج میں کراچی میں ڈاکو راج ، شہری سندھ کے علاقوں میں پولیس گردی ، نوکریوں کی بندر بانٹ، شہری سندھ کے وسائل پر قبضہ، علیحدہ صوبے کا قیام اور  ملک دشمن عناصر سمیت سندھ دیش حامیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا جبکہ ایم کیو ایم اُسی روز اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کرے گی۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔