Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
غیرقانونی تعمیرات کی جگہ سندھ حکومت گرائی جائے، مصطفیٰ کمال | زرائع نیوز

غیرقانونی تعمیرات کی جگہ سندھ حکومت گرائی جائے، مصطفیٰ کمال

غیرقانونی تعمیرات کی جگہ سندھ حکومت گرائی جائے، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ رہائشی عمارتوں کی جگہ سندھ حکومت گرائی جائے۔

ایک روز قبل کراچی کے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور بنانے والے سرکاری افسران اور بلڈرز کو سزا ملنی چاہئے، متاثرین کی مالی مدد اور متبادل رہائش کا انتظام ہونا ضروری ہے ورنہ شہریوں میں مایوسی پھیل جائے گی۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی حکومت کے دوان زیادہ کرپشن ہوئی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی نمائندوں اور بلدیاتی اداروں کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے اور تمام بلدیاتی اداروں کو آئین میں شامل کر کے وفاق کا حصہ بنایا جائے۔

پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا کہ میئر اور مقامی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے اداروں کو آئین میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے سندھ حکومت کو برائی کی فیکٹری قرار دیتے ہوئے کہا کہ 13 سال سے صوبے کی حکمرانی کرنے والوں نے لسانیت کی انتہا کررکھی ہے۔ سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ وفاق نے بھی مایوسی کے سوا کراچی کو کچھ نہیں دیا۔