ورجینیا: امریکی اخبار واشگنٹن پوسٹ کے مطابق ورجینا میں مقیم پاکستانی سیاسی جماعت کے عہدیدار نے دو سال قبل اپنے مخالف کو گھر میں گھس کر قتل اور ذبح کرنے کی دھمکی دی تھی۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے کارروائی کر کے میری لینڈ چپٹر سے ایم کیو ایم رہنما کو گرفتار کیا جنہوں نے اپنے مخالف کو تین برس قبل قتل کی دھمکی دی تھی۔
واشگنٹن پوسٹ کے مطابق کاؤنٹی پولیس نے نومبر میں تحقیقات کا آغاز کیا، اس ضمن میں مذکورہ شخص کے ٹویٹر اور ویڈیو پیغام کو ترجمہ کرواکے اُس کے بیان کی تحقیقات کی گئی۔
میری لینڈ پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دھمکی کے شکار شخص نے بذریعہ ٹویٹر اُن سے رابطہ کیا جس پر ہم نے تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزم کو پیش ہونے کی ہدایت بھی کی البتہ وہ 2016 سے روپوش تھا۔
https://zaraye.com/mqm-founder-disconnect-with-thousands-of-followers/
حراست میں لیے جانے والے شخص کی شناخت قیصر امین کے نام سے ہوئی جس نے اپنے مبینہ ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ جن لوگوں نے قائد سے غداری کی اب وہ تیار رہیں، ایسے لوگوں کو ہم گھروں میں گھس کر ذبح کریں گے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ قیصر علی ایم کیو ایم کا حصّه رہ چکے ہیں اور وہ ماضی میں عہدیدار کی حیثیت سے بھی کام کرتے رہے، البتہ نومبر 2016 کے بعد سے اُن کا پارٹی قیادت سے کوئی خاص رابطہ نہیں رہا۔
فیئر فیکس کاؤنٹی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات نومبر کے بعد شروع کردی تھی جب دھمکی کے شکار شخص نے ٹویٹر پیغام کے بارے میں ان سے رابطہ کیا. متاثرہ شخص اور دو دیگر گواہوں نے پولیس کو بتایا۔ تفتیش کاروں نے الیکٹرانک ریکارڈز ، بشمول آئ پی ایڈریس اور دیگر شواہد کی بنیاد پر قیصر علی کو ٹویٹر کے ذریعہ دھمکیاں دینے کا ملزم پایا ہے۔
https://zaraye.com/another-mqm-rc-member-leave-bani-mqm/
قیصر علی کو گرفتار کر کے پولیس نے ضمانت پر رہا کردیا اور اُن کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی، کیس کی پیروی نہ ہونے کی صورت میں انہیں دوبارہ گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ تین برس قبل امریکا میں موجود ایم کیو ایم کے سابق عہدیداران نے ایک پروگرام کا انعقاد کیا تھا جہاں سے ایک شخص ویڈیو بناتا پکڑا گیا تھا، منتظمین نے فوری طور پر پولیس کو طلب کر کے اُسے حوالے کردیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ متذکرہ شخص کے اس عمل سے اُن کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔
https://zaraye.com/mqm-former-leader-thereat-altaf-hussain/
