کے الیکٹرک کی ذلالت: 5 روز میں‌ 150 افراد جاں بحق، میتوں‌کے غسل میں‌ پریشانی

کراچی: گرمی اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث 5 روز میں 150 افراد جاں بحق ہوگئے، بجلی کی بندش کی وجہ سے ایدھی سرد خانے میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے میتوں کو غسل دینے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

اے آر وائی  مطابق گرمی کے ستائے شہری اپنے پیاروں کی میتوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایدھی سرد خانے کا رخ کرتے ہیں تاہم کے الیکٹرک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور طویل بریک ڈاؤن کے باعث ایدھی سرد خانےمیں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں سے پانچ روز میں 150 سے میتیں ایدھی سرد خانے لائی گئی ہیں، ایدھی زرئع کے مطابق لوگ پانی کی کمی کے باعث غسل کے لیے میتیں لارہے ہیں تاہم بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کی وجہ سے ہمیں بھی پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پانی کی قلت کا سامنا ہے، پانی نہ ہونے سے میتوں کو غسل دینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کافی عرصے سے دعویٰ کررہی ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی مگر صورتحال دن بہ دن بدتر ہوتی جارہی ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث جنریٹرز بھی جواب دے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: