Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لاپتہ کارکنان کیس، متحدہ پاکستان کا غیر سنجیدہ رویہ، ہائی کورٹ کا بڑا حکم | زرائع نیوز

لاپتہ کارکنان کیس، متحدہ پاکستان کا غیر سنجیدہ رویہ، ہائی کورٹ کا بڑا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، ڈی جی رینجرز اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لاپتا شہریوں کو 7 روز میں  بازیاب کروانے کا حکم جاری کردیا، ایم کیو ایم کے وکلا عدالت میں تاحال پیش نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کارکنان سمیت 50 سے زائد لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں متحدہ پاکستان کے وکلاء کیس کی سماعت کے دوران ایک بار پھر غیر حاضر نظر آئے۔

ایم کیو ایم کے وکلا کی عدم حاضری پر عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر شہریوں کی بازیابی پر فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لاپتا شہریوں کو 7 روز میں  بازیاب کروانے کا حکم جاری کردیا۔

 یاد رہے گزشتہ سماعت پر سندھ ہائی کورٹ کے جج نے ایم کیو ایم کے وکلاء کی غیر حاضری پر ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر فاروق ستار کو مقدمے کی پیروی نہیں کرنا اور اُن کے وکلا کو عدالت نہیں آنا تو مقدمہ دائر کیوں کیا۔