کراچی : ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی اور صلاح الدین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی کا طوفان آجائے گا اور غریب عوام مزدورطبقہ اور سفید پوش طبقہ پہلے ہی اپنے روز مرہ کے مسائل سے کسمپرسی کی حالت میں نبرد آزما تھا اب روڈ پر آجائے گا ۔
ان حالات میں تاجر و دکاندار حضرات اپنی من مانی مصنوعی مہنگا ئی کرنے میں مصروف عمل ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی کا وجود شہر میں نظر نہیں آتا دودھ ، گوشت و دیگر روز مرہ کی اشیاء دکاندار اپنے نرخوں پر فروخت کرر ہے ہیں ۔
ان کا کہناتھاکہ وفاقی حکومت پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لے، حیدرآباد میں پرائس کنٹرول کمیٹی و فوڈ اتھارٹی کو فعال کیا جائے،عوام کو مصنوعی مہنگائی سے نجات دلائی جائے ۔