دہشت گردی قوم کے عزم و ہمت کو کمزور نہیں کرسکتی، آفاق احمد

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے پشاور پولیس لائن مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اورگہرے دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی قوم کے عزم و ہمت کو کمزور نہیں کرسکتی۔

آفاق احمد نے کہا کہ پشاور پولیس لائن مسجد میں دوران نماز 40سے زائد سجدہ ریز پولیس اہلکاروں کی شہاد ت اور 110سے زائد افراد کا زخمی ہونا کسی سانحہ سے کم نہیں جس نے تمام قوم کو رنجیدہ اور غمگین کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکو مت اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں ملوث سہولت کاروں سمیت پس پردہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروئی عمل میں لائی جائے اور انہیں ْْْقرار واقع سزا دی جائے۔

آفاق احمد نے حادثے میں شہید افرادکے بلند درجات کیلئے دعا کی جبکہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زخمی افراد کی جلد اور مؤثرعلاج کیلئے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: