Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ٹی آئی کراچی کابینہ کا اعلان | زرائع نیوز

پی ٹی آئی کراچی کابینہ کا اعلان

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی کی تنظیم کے نئے عہدیداران کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا، نئے عہدیداران کی زمہ داریوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کی جانب سے جاری کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کراچی تنظیم کے نئے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر ارسلان تاج کو نامزد کیا گیا،پی ٹی آئی رہنماء سعید آفریدی، فہیم خان، شہاب امام، مسرور سیال کراچی کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے،آفتاب صدیقی کی جانب سے سیکرٹری اطلاعات سید محمد طحہ جبکہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فلک الماس نامزد کو نامزد کردیا گیا۔

دوسری جانب راجا اظہر، سعادیہ آغا کراچی کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے عہدے پر خدمات انجام دیں گی ساتھ ہی ساتھ تنظیم کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری جانشیر جونیجو، بلال جدون، گوہر خٹک، ڈاکٹر کبیر، دوا خان، فیصل علی ہوں گے اور نواز مندوخیل، عدنان اسماعیل، رانا زکی، شیراز نگانی نائب صدر کے عہدے پر خدمات انجام دیں گے اعلامیہ میں سلمان خان کو سوشل میڈیا سیکریٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ ایاز مغل سیکرٹری ڈیجیٹل میڈیا کی زمہ داری سنبھالیں گے معروف مذہبی اسکالر علامہ جمیل راٹھور سیکریٹری مذہبی ہم آہنگی جبکہ سیکرٹری لیبر توقیر احمد ہوں گے۔

پی ٹی آئی کراچی تنظیم کیلئے سیکرٹری امور تجارت امان اللہ، سیکرٹری فائنانس ارسلان مرزا کو نامزد کیا گیا۔

تنظیم کے قانونی امور کے عہدے پر ایڈوکیٹ شجاعت علی خان ہوں گے ساتھ ہی ساتھ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اویس، نعیم عادل شیخ، منور قریشی،حسیب عرفان، نعمان عادل، آصف بھاشانی وجاہت صدیقی ،حیات اکاخیل، میراج شاہ، طارق حسن بھی جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر کام کریں گے۔