Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پی ڈی ایم کو الیکشن میں شکست کا خوف ستا رہاہے ، علی زیدی | زرائع نیوز

پی ڈی ایم کو الیکشن میں شکست کا خوف ستا رہاہے ، علی زیدی

کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق 90دن میں انتخابات ہونے ہیں، پنجاب اور کے پی انتخابات کیس میں پارٹی پی ڈی ایم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہے،الیکشن کمیشن کے وکلاء نے بینچ پر کوئی اعراض نہیں کیا، جب الیکشن کمیشن کے وکلاء کو بینچ پر اعتراض نہیں تو فاروق نائیک اور پی ڈی ایم کے وکلاء کا بینچ پر اعتراض کرنے کا جواز نہیں بنتا،پی ڈی ایم انتخابات کروانا چاہتی ہے یا انتخابات سے بھاگ رہی ہے؟ ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل ہی 13جماعتی ٹبر کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے،انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کے لئے پی ڈی ایم رہنما مختلف حربے استعمال کررہے ہیں، پی ڈی ایم کو انتخابات میں شکست کا خوف دن رات ستا رہا ہے،موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر یہ عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں، راجن پور کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی عبرتناک شکست سے صاف ظاہر ہوتا ہے عوام اس امپورٹڈ حکومت کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے اپنی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ موجودہ حالات میں غریب کے ساتھ متوسط طبقے کا گزارا کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ یہ ملک کو بند گلی میں دھکیل رہے ہیں۔ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اس وقت عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عوام ملک میں فرسودہ نظام کے خاتمے کے لئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔