Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کپیٹن صفدر جیل کے وی آئی پی قیدی | زرائع نیوز

کپیٹن صفدر جیل کے وی آئی پی قیدی

کراچی: نیب کے ہاتھوں گرفتار کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو اڈیالہ جیل میں طبی معائنے کے بعد بیرک بھیج دیا گيا ،انہیں جیل میں اے کلاس دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو اے کلاس ملی، انہیں الگ کمرے میں رکھا گيا جبکہ خدمت گار بھی ملاہے ، جبکہ ٹی وی اور فریج کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

اُن کے بیرک کیے باہر گارڈن بنایا گیا ہے جبکہ ٹیبل ٹینس اور دیگر ان ڈور گیم کے لیے جگہ بھی فراہم کی گئی ہے۔

دوسری جانب نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو پناہ دینے والوں کی نشاندہی بھی کرلی ہے، نیب ذرائع کے مطابق ویڈیو ریکارڈنگ میں ن لیگی رہنما سینیٹر چوہدری تنویر، شکیل اعوان اور ملک ابرار واضح نظر آ رہے ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ مجرم شخص کو پناہ دینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔