بلڈر سے بھتہ لینے والے افسران معطل، وزیر بلدیات کا بھی سخت نوٹس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی جانب سے مبینہ رشوت، بھتہ طلب کرنے کے معاملے پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی جانب سے مبینہ رشوت،بھتہ طلب کرنے کا معاملہ سامنے ایا ہے جس کا وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے نوٹس یتے ہوئے انکوائری کمیٹی قائم تشکیل دے دی ہے۔

دوسری جانب ڈی جی SBCA یاسین شر کو بھتہ طلب کرنےوالے ضلع جنوبی کے5 افسران، ملازمین کو معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے جس پر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پانچوں افسران و ملازمین کو معطل کردیا ہے۔

معطل ہونے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر اویس حسین، سینئر انسپیکٹر عمیر، ظفر اقبال ، امین اور بلڈنگ انسپیکٹر ضیاء الرحمان شامل ہین افسران پر الزام ہے کہ افسراں نے ایک بلڈر سے رشوت کے عوض 40 لاکھ رپے طلب کئے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: