کاروباری افراد کے لیے خوش خبری، امپورٹ پر عائد پابندی ختم

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی گئیں۔

بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے 6 ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے زرمبادلہ کے مجاز ڈیلر بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی گئی۔ اسٹیٹ بینک نے جاری سرکلر میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں

امپورٹ کے لیے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط ختم کردی گئی ہے اب تمام درآمدات کے لیے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا۔

زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو تمام درآمدات کے لیے زرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی اسٹیٹ بینک کے مطابق فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر کیا گیا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پرگروام کی مدت ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کو راضی کیا جاسکے جس کے لیے درامدات پر عائد قدغن ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری کردئ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: