راولپنڈی: پاک فوج میں گزشتہ روز ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں کے بعد میجر جنرل بابر افتخار کو شعبہ تعلقاتِ عامہ کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔
تین سال تک ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر تعینات رہنے والے میجر جنرل آصف غفور کو جی سی او اوکاڑہ مقرر کردیا گیا جبکہ اُن کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار ڈی جی آئی ایس پی آر آگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے نام سے سیکڑوں جعلی اکاؤنٹس بنا لیے گئے، جن کو لوگوں نے لاعلمی کے طور پر فالو بھی کرنا شروع کردیا۔
More fake accounts https://t.co/zuzDf5htpz pic.twitter.com/DjjsFxLt80
— Javeria Siddique (@javerias) January 16, 2020
ذرائع کو ملنے والی مصدقہ اطلاع کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کا ٹویٹر پر کوئی بھی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے اور اُن کے نام سے بنائے ہوئے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں، جلد ہی اُن کا اکاؤنٹ تشکیل دیا جائے گا جس کی اطلاع آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ سے دی جائے گی۔
So many fake accounts in action. pic.twitter.com/vSLL3Eubt0
— Javeria Siddique (@javerias) January 16, 2020
اہل ٹوئٹر کی چابکدستیاں
نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی تقرری کو چند گھنٹے بھی نئے گزرے اور شاٹ کٹ کی دلدادہ قوم نے ان کے نام سے درجنوں جعلی اکاؤنٹس بنا ڈالے۔
یہ اکاؤنٹس سرتوڑ کرشش کر رہے ہیں کہ اپنے نام، ڈی پی اور بائیو سے وہ بھرپور اصل لگیں#AsifGhafoor #DGISPR pic.twitter.com/G5UZIEbdvx— Shahid Abbasi (@ShahidAbbasiPak) January 17, 2020
