Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران اور سہولت کاروں کے خلاف ٹرتھ کمیشن بنا کر غداری کا چلایا جائے,ناصرشاہ | زرائع نیوز

عمران اور سہولت کاروں کے خلاف ٹرتھ کمیشن بنا کر غداری کا چلایا جائے,ناصرشاہ

کراچی : صوبائی وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی جب بات کرتے ہیں تو پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہیں کیونکہ آصف زرداری نے انہیں وزیرِ اعظم نہیں بنایا تھا۔ناصر حسین شاہ نے شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری انسان شناس ہیں، انہوں نے شاہ محمود قریشی کا چہرہ پڑھ کر سمجھ لیا تھا کہ ان میں وفا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ے آئین بنایا اور اس آئین کو اصل شکل میں بحال بھی کیا، یہ ہماری جمہوریت کے ساتھ کمٹمنٹ ہے,پی ٹی آئی والے اسمبلی تحلیل کر کے انتخابات مانگ رہے ہیں کیوں کہ انہوں نے بینچ فکس کی ہوئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کر کے اور مطلب کے فیصلے لے کر عمران نیازی نے ملک کو خطرناک بحران کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور ان کے مختلف اداروں میں سہولت کاروں کے خلاف ٹرتھ کمیشن بنا کر ان پر غداری کے کیسز چلائے جائیں۔