Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سیاسی صورتحال میں ایم کیو ایم کاکردار اہم کیوں؟ , پرویز الٰہی کا بڑا دعویٰ |

سیاسی صورتحال میں ایم کیو ایم کاکردار اہم کیوں؟ , پرویز الٰہی کا بڑا دعویٰ

لاہور :تحریکِ انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے موجودہ ملکی سیاسی صورتِ حال کے دوران بڑا دعویٰ کر دیا۔ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سمیت سب پرانے اتحادیوں سے رابطے بحال ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو پی ڈی ایم سے اتحاد کا سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا۔سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اندر یہ سوچ موجود ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مزید چلنے کا کوئی فائدہ نہیں، بلوچستان حکومت اور جی ڈی اے میں بھی حکومت کی آئین اور ملک دشمن پالیسیوں پر سخت تحفظات پائے جاتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان جلد تمام جماعتوں کا اجلاس بلا کر اگلے لائحہ عمل کے بارے میں بتائیں گے, مفرور نواز شریف کی سربراہی میں حکومتی اجلاس قوم اور اداروں کے ساتھ سنگین مذاق ہے, نواز شریف خود تو تاحیات نااہل اوربھگوڑے ہیں، شہباز شریف نے اپنے بھائی کی ضمانت دی ان کے خلاف بھی کیس ہوناچاہیے۔