اسلام آباد میں واقع پمز اسپتال میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے لنگر خانے کا افتتاح ایک بار پھر کردیا۔
ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا اس لنگر خانے کا افتتاح گیارہ ماہ قبل کرچکے ہیں، جس کے بعد یہ فلاحی ادارے کے سپرد کردیا گیاتھا، حکومت نے ایک بار پھر اسی لنگر خانے کا افتتاح کر کے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔
وزیراعظم کی معاونِ خصوصی ثانیہ نشتر نے افتتاح کیا اور بتایا کہ یومیہ 1200 افراد کو کھانے کی سہولت فراہم کی جائے گی، اسی طرح کا بیان وزیرصحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی دیا تھا۔
https://twitter.com/Aadiiroy/status/1218446374393516032?s=20
لنگر خانے کے پہلے سے افتتاح کا انکشاف ڈاکٹر ظفر مرزا کی صاحبزادی نے بھی کیا اور بتایا کہ حکومت نے ایک سال قبل ہونے والے لنگر خانے کا دوبارہ افتتاح کر کے عوام کو چونا لگا دیا۔
میرے ابو نے پچھلے سال پمزمیں غریب مریضوں کے لئے مسافر خانہ بنوایا۔ تکمیل کے بعد اسکا افتتاح بھی میرے ابو نے ہی کیا ۔ اس مسافر خانے کی تختی بدل کر آج سیلانی لنگر خانے کا افتتاح دوبارہ کیا گیا ۔ یہ قوم کو کب تک دھوکہ دینگے @Aadiiroy @sheikhsafina @niyazee26 pic.twitter.com/GjxZ8L8GQU
— Kinza A. Abbasi (@kinzaabbaci) January 18, 2020
